۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دومین اجلاس منطقه ای وحدت اسلامی

حوزہ / ایران کے صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: صدر اسلام سے لے کر اب تک اور آئندہ بھی اہم ترین عمل صالح وحدت اسلامی اور ہمدردی ہے کیونکہ دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور جدائی ایجاد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سید کاظم نورمفیدی نے شہر گرگان میں "وحدت اسلامی" کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: میں اس قسم کی محافل کے انعقاد پر بہت خوش ہوں کیونکہ ان کا مقصد دلوں میں محبت و الفت پیدا کرنا ہے۔ اسلامی اور قرآنی تعلیمات بھی اس کی تاکید کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس قسم کی محافل کا انعقاد جس قدر زیادہ ہوگا اتنا ہی بہتر ہے اور ان محافل کو صرف ایران تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ تمام اسلامی ممالک میں ان کا انعقاد ہونا چاہیے۔

شہر گرگان کے امام جمعہ نے عمل صالح کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید کی بہت زیادہ آیات میں اس مسئلہ کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ منجملہ سورہ انبیاء کی آیت 124 میں آیا ہے کہ "ہر مرد یا عورت اگر عمل صالح انجام دے اور وہ باایمان بھی ہو تو وہ بہشت میں داخل ہوں گے"۔

آیت اللہ نورمفیدی نے کہا: عمل صالح بہشت میں لے جائے گا اور عمل صالح کا دائرہ کار بہت وسیع ہے۔ بعض افراد جو اسے صرف عبادات میں منحصر کرتے ہیں انہیں اپنی غلطی کی اصلاح کرنی چاہیے کیونکہ لوگوں کے راستے سے ایک کانٹا بھی ہٹانا عمل صالح کے مصادیق میں سے ہے۔

صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: صدر اسلام سے لے کر اب تک اور آئندہ بھی سب سے اہم عمل صالح وحدت اسلامی اور ہمدردی ہے کیونکہ دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور جدائی ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .